خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں بھرتی قوانین کے موضوع پر دور روزہ تربیتی کورس کا انعقاد

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں بھرتی قوانین کے موضوع پر دور روزہ تربیتی کورس کا انعقاد
22-01-2020
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں بھرتی قوانین کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا ۔
مذکورہ موضوع پر کورس امروز پائے تکیمل تک پہنچا ۔ تربیتی کورس کا مقصد ضلعی عدلیہ کے ججز صاحبان کو بھرتی سے متعلق مروجہ قوانین سے آگاہی اور تربیت فراہم کرنا تھا۔یہ تربیتی کورس جوڈیشل اکیڈمی آئی ٹی وینگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں منعقد کرایا جس میں تمام اضلاع کے سینئرسول ججزصاحبان نے آن لائن شرکت کی۔ اس کورس کا انعقاد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا تھا ۔ ماہرین نے بھرتی قوانین کے مختلف پہلووں پرلیکچرز دیئے اور بھرتی سے متعلق مختلف مراحل ، ان میں موجودہ نقائص اور مسائل کی نشاندہی اوران کے حل سمیت مروجہ قوانین کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو اور مباحثہ ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.