رقی پانے والے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے تیسری آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور
20-01-2021
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترقی پانے والے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے تیسری آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس کاانعقاد، ڈی جی اکیڈمی کا خطاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 2018-19میں ترقی پانے والے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے تیسری پوسٹ پروموشن آن لائن کورس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سے قبل ان ججز صاحبان کےلئے پہلی پوسٹ پروموشن آن لائن کورس کا انعقاد 7اکتوبر سے 31اکتوبر 2020تک جبکہ دوسرا پوسٹ پروموشن آن لائن ٹریننگ کورس 4 دسمبر سے اکتیس دسمبر2020 تک منعقد کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات نئے ترقی پانے والے سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے منعقدہ تیسرے آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ عدالتی کام پر بنیادی توجہ دیتا ہے۔ یعنی مقدمات کو کم سے کم مدت میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ روایتی تربیت میں جوڈیشل آفیسرز کی مصروفیت کے نتیجے میں عام طور پر مقدمات نمٹانے میں تاخیر ہوتی ہے۔تاہم آن لائن تربیت ان امور کو زیادہ سے زیادہ حل کرے گی اور عدالتی کام مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل افسران اپنی پوسٹنگ کے مقامات پر تربیت حاصل کریں گے۔
ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نے 7 اکتوبر 2020 کو ایک ماہ پر محیط آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کامیابی سے کیا تھاجبکہ سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کےلئے کےلئے دوسرا پوسٹ پروموشن آن لائن کورس 4دسمبر سے 31 دسمبر 2020 تک جاری رہا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آن لائن تربیتی کورس سے شرکاءنے معزز تربیت کاروں کے علم اور تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہوگا جو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگاجبکہ اکیڈمی کی جانب سے جوڈیشل افسران کےلئے اسی کورس کے تحت مزید آن لائن تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فوٹو کیپشن : ڈی جی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاءالدین خٹک تیسری پوسٹ پروموشن آن لائن ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

 

Contact us

Zircon - This is a contributing Drupal Theme
Design by WeebPal.